اسدقیصر کی لابی متحرک ہوگئی،یہ لابی عمر ایوب کی جگہ اسد قیصرکو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی ہے

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپارلیمانی لیڈرکے معاملے پرتحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسا منے آگئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سپیکر اسد قیصر کی لابی متحرک ہوگئی، قومی اسمبلی یہ لابی عمر ایوب کی جگہ اسد قیصر کو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی ہے۔سابق سپیکر نے گزشتہ دنوں سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی۔ اسد قیصر نے ایاز صادق سے ابھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ذرائع کیمطابق سپیکر ایاز صادق نے ابھی تک عمر ایوب کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔تحریک انصاف کے اکثر اراکین زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر بنانے کے بھی مخالف ہیں۔وہ سنی اتحاد کونسل کے تجویز کنندہ ہیں جس کی قومی اسمبلی میں کوئی نشست ہی نہیں۔ بیرسٹر گوہر خود پارلیمانی لیڈر بننا چاہتے ہیں۔ زین قریشی کا بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔