اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ انہوں نے لکھا کہ میرے عزیز بھائی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے سعودی وزیر دفاع کو پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ “نشانِ پاکستان” حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، میں نے ان کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
Load/Hide Comments



