سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کیلئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیاگیا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان امتیاز دیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے 18سفیروں کو ایوارڈز دئیے گئے۔