وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو حکومت میں ایک اور عہدہ مل گیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اتحادی جماعتوں کی حکومت میں ایک اور عہدہ مل گیا، ان کو چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا، تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کہہ چکے ہیں کہ خسارے میں چلنے والے ادارے معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، اس صورتحال میں 15 سے 20 اداروں کی فوری طور پر پرائیویٹائزیشن ہونی چاہیئے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اب کسی کو قائل کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ہماری ملکی معیشت کی بقا کا سوال ہے لہذا سٹیل مل سمیت نقصان میں چلنے والے اداروں کی قسمت کا فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔