بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ، انسداد منشیات و چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزارت داخلہ, وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیرِ داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم کو ایف آئی اے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کی مجوزہ اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہءخیال کیاگیا.