اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا 2018کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ہم افغانستان کے ساتھ بھائیوں کی طرح کے مراسم رکھنا چاہتے ہیں۔ہم افقانستان کے ساتھ اچھے بھائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاست میں کوئی بھی بات خارج ازامکان نہیں۔ہم جن کے لئے عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں وہاں سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے ہمارے پاس ری ایکٹ کرنے کے اقدامات مکمل ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران میں افغان مہاجرین کیمپوں میں رہتیہیں۔جن کے پاس کاغذات نہیں وہ پاکستان میں رہنے کے مجاز نہیں۔شیشے کے گھروں میں رہ کر دوسروں کے گھروں میں پتھر نہیں پھنکنے چاہیے۔آج جہاں پر ہم کھڑے ہیں کیاقوم کو حق نہیں کے پوچھا جائے کیوں کھڑے ہیں۔یہ کیوں جواب نہیں دیتے کہ انہوں نے قوم کے ساتھ زیادتی کی۔سیاست میں عزت بھی بہت ملی گالیاں بھی بے تحاشہ کھائی۔میں سیاسی ورکر ہوں بہت کچھ برداشت کیا اور برداشت کرنے کی ہمت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،نواز شریف درست کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہئے،نواز شریف کا لندن جانا روٹین کا معمول ہے واپس آئیں گے ،جنرل ضیاء نے قومم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی تھی،پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے،آپ کو اگلے چند دنوں میں سخت فیسلے ہوتے نظر آئیں گے۔
Load/Hide Comments



