کراچی(آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل9کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا،ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر آج پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی،پاکستان سپر لیگ 9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں -محسن نقوی نے تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا.
Load/Hide Comments



