لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں اشیاء خوردونوش اور رمضان بازار کی اشیاء کی کوالٹی پر چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا۔ تمام صوبائی وزیر اور ضلعی انتظامیہ اشیاء کی کولٹی کو روزانہ کہ بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اشیاء کے معیار پر زیر ٹالرنس ہے۔ آلو، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں پہلے سے کم ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید کم ہوں گی۔ پراپر میکانزم کے تحت اشیاء کی قیمتوں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج کامیابی سے جاری ہے۔
Load/Hide Comments



