اسلام آباد(آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رائے میں اختلاف ہوجاتا ہے،سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا. ہم فیصلے پر قائم ہیں۔کچھ ایسے لوگ تھے جو. اس اہم فیصلہ سازی میں ہماری ساتھ نہیں تھے نہ ہی وہ پس منظر جانتے تھے۔شیر افضل. مروت کے بیانات کو پارٹی کے بیانات مان سکتے ہیں وہ ہمارے ایم این اے ہیں۔اگر وہ کہتا ہے غلطی ہوئی تو یہ اس کی رائے ہے اسکی نظر میں غلطی ہوئی ہوگی۔کور کمیٹی تین مرتبہ ملتی ہے یہ نا تو ن لیگ میں ہے نہ پیپلز پارٹی میں ہے۔علی امین گنڈاپور کی اچھائی ہے کہ وہ اپنی عوام کے لئے وزیر اعظم کے پاس آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھنا ضروری تھا۔بلہ ہماری وجہ سے نہیں گیا۔ساری دنیا جانتی ہے جو ہمارے ساتھ ہوتے تھے انہیں کیسے اٹھالیا جاتا تھا۔الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کا حلف اٹھایا میں اس کو سب حالات کا زمہ دار ٹھہراتا ہوں۔ہمیں لیول پلٰنگ فیلڈ نہ دینے کی الیکشن کمیشن کی ہی زمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کو پوچھنے والا ادارہ پارلیمان ہے۔اسلام آباد میں جلسہ پر امن اور رات ہوگا۔ہم آئندہ بائیکاٹ نہیں کریں گے، نہ ہی استعفیٰ دیں گے،ہم بھرپور پارلیمانی سیاست کریں گے۔چیف کمشنر کو تعینات کرنے والا فیصلہ غلط نہیں تھا درست تھا.ایسے ہی ہیکوئی اچھا سمجھ کر لگایا جائے وہ غلط نہیں آئے۔
Load/Hide Comments



