سینیٹ الیکشن،پیپلزپارٹی کا ایمل ولی او ر جان بلیدی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں جان بلیدی اور ایمل ولی کی حمایت کا اعلان کردیا، سینیٹ میں جان بلیدی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان اے کی بھی حمایت کی جائے گی۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں کیلئے چنگیز جمالی اور عمر گورگیج کو نامزد کر دیا، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل اور عشرت بروہی اور کرن بلوچ کو خواتین کی نشستوں کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔