اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،کاغذات نامزدگی کی وصولی آج 15 مارچ سے شروع کی جائے گی،ووٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن ے سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیاہے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کروائے جاسکتے ہیں امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ اور ووٹنگ 2 اپریل کو ہو گی انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی جن پر 25 مارچ تک فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جا سکیں گے سینیٹ انتخابات کی پولنگ پانچ مقامات پر ہوگی اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے پارلیمنٹ ہاس میں قومی اسمبلی کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے اسی طرح صوبائی اسمبلی سندھ،پنجاب بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے جہاں پر پنجاب اور سندھ کی 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 11،11جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔چاروں صوبوں کی 7 جنرل،دو ٹیکنوکریٹ،دو خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوں گے انتخابی شیڈیول کے مطابق سندھ اور پنجاب کی ایک ایک غیر مسلموں کی مخصوص نشست جب کہ اسلام آباد کی ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک جنرل نشست پر انتخابات ہوں گے 2 اپریل کے انتخابات کے بعد سینٹ کی کل نشستیں 100 سے کم ہوکر 96 رہ جائیں گی۔
Load/Hide Comments



