اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں

اسلام آباد(آن لائن)ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی آشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ہیں پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور خریداروں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کر لیا لیکن قیمتوں سے نالاں دیکھائی دئے رہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رمضان بازار تو سج گئے ہیں لیکن ان میں اشئایے خورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں، عام شہری پریشان ہے کہ وہی چیزیں جو دو تین روز قبل سستی مل رہی تھیں ایسا کیا ہوگیا کہ وہ سو سو روپے فی کلو تک مہنگی کردی گئی ہیں، شہریوں کی دہائی ہے کہ کوئی ان گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام نہیں ڈال رہا،پیاز جو رمضان سے پہلے 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا اب اس کی قمیت 350 تک پہنچ گء۔ لیموں جو ا?ج320 روپے فی کلو بک رہا ہے تین دن پہلے یہ لیموں 150 اور 170 روپے میں دستیاب تھا، ٹماٹرکا ا?ج نرخ 170 روپے فی کلو ہے اور تین دن پہلیتک یہی ٹماٹر100 سے 110 روپے فی کلو دستیاب تھا، ا?لو کی قیمت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا تاہم تاجروں نے پھیکے ا?لو کی جگہ میٹھا آلو جو سستا بھی ہوتا ہے 70 روپیفی کلو میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے،سبز مرچ کا نرخ سو روپے کلو تھا جو بڑھ کر 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پالک کی ایک گھٹی جو تیس چالیس روپے میں مل رہی تھی اب 70 روپے میں مل رہی ہے، دھنیا پودینہ کی قیمتیں بھی کافی مہنگی ہوچکی ہیں۔ گوبھی مٹر، گاجر، کدو، بینگن سمیت ساگ اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی اچھی خاصی مہنگی کردی گئی ہیں اب کوئی بھی سبزی بازار میں 150 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں ہے،فروٹس کی بات کریں تو وہی کینو جو 60 سے 100 روپے فی درجن مل رہا تھا ا?ج 150 روپے سے 230 روپے تک پہنچ گیا ہے، سبز سیب جو 100 روپے کلو مل رہا تھا ا?ج اسی گرین ایپل کی قیمت 170 سے 230 تک فی کلو پہنچ گئی ہے، جبکہ کالا کلو اور گولڈن سیب کی قیمت میں بھی سو روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، کیلا جو 100 سے 150 روپے درجن تھا آج وہی کیلا 250 ستے 300 روپے فی درجن مل رہا ہے، سٹرابری کی بات کریں تو ادھر بھی یہی حال ہے 300 روپے فی کلو ملنے والی سٹرابری کا نرخ ساڑھے چار سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے،امرود دو دن قبل 200 روپے کلو میں دستیاب تھا اور آج یہی امرود 400 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔