اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات میں بارش کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات میں بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔کوہاٹ بنوں لکی مروت چترال دیر سوات ایبٹ آباد ہری پور شانگلہ باجوڑ کرک پشاور نوشہرہ اور مردان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اٹک چکوال جہلم راولپنڈی لاہور اوکاڑہ فیصل آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ زیارت چمن پشین قلات چاغی سبی شیرانی بارکھان نوشکی واشک اور مستونگ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔