الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا فارم 7 پر نتیجہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا، وفاقی حکومت فارم 7 کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی.