وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے،ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔