لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 164 ویں سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر علی نقی، پروفیسر وارث فارقہ، پروفیسر یار محمد، پروفیسر محمد شریف، پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر کرن خورشید، پروفیسر نادیہ خورشید، پروفیسر سید رضا علی شاہ، پروفیسر اقبال مرزا، پروفیسر مستحسن بشیر، پروفیسر عظمی حسین، پروفیسر مہرالنسا اور دیگر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے سپورٹس گالا کی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں کا شمار پاکستان کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ کیمکولیئنز نے اپنی خدمات کے ذریعے ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں بہترین میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دیں گے اور صوبہ کی طبی درسگاہوں میں پوسٹ گریجویشن کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں میں بھی توجہ دینی چاہئے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بچوں کیلئے شاندار غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے صوبائیوزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے آفیشل وزٹ پر شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



