روسی صدر کا شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)روسی صدرنے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کوعہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے،ترجمان روسی سفارتخانہ کے مطابق روسی فیڈریشن کے صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام دیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،روسی صدر ولادی میر پوٹن نے پاکستان اور روس کے مابین دوستانہ تعلقات پر. زور دیا،روسی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے شہباز شریف کے وزیر اعظم کے ذمہ دارانہ عہدے کی کامیابی کیلئے ہر طرح کی نیک خواہشات کا اظہار کیا.