پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،جنرل ساحرشمشادمرزا

راولپنڈی (آن لائن)”فوجی ادویات میں چیلنجز کے موضوع پر ایس سی او رکن ممالک کے سیمینارکی افتتاحی تقریب کا انعقاد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور صحت عامہ کے شعبے میں نئے اور پیچیدہ چیلنجوں پراظہار خیال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے وبائی امراض اور انسانی بحران سے نمٹنے کے امورپر روشنی ڈالتے ہوئے جنرل ساحر نے اجتماعی تیاریوں اورجوابی حکمت عملی کیلئے ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔جنرل ساحرشمشادمرزا نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے اس تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔