اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے آج بدھ کو ہونے والے مختلف علاقوں کے دوروں میں تبدیلی کر دی گئی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بدھ کو پشاور اور نیلم کا دورہ کرنا تاہم اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج صرف پشاور جائیں گے جہاں پرامن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں کور کمانڈر پشاور بھی شرکت کریں گے اور دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا،آئی جی،سیاسی قائدین اور دیگر حکام وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔
Load/Hide Comments



