کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز کاروبار حصص مندی کی جانب گھوم گیا۔اگرچہ منگل کو کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اورایک موقع پر انڈیکس 184پوائنٹس کی تیزی سے 66134پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ کا پہیہ مندی کی جانب گھوم گیا۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65700کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب83کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب روپے کی سطح سے نیچے گر کر 93کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت16.12فیصد کم رہا ۔شیئرزمارکیٹ میں منگل کے روز اسپننگ،توانائی،کمیونیکیشن،پاور،ٹیلی کام،انشورنس،بینکنگ اور دیگر سرگرم کمپنیوں کے حصص میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 225.68پوائنٹس گھٹ کر65726.04پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح132.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22285.04پوائنٹس پربندہواجبکہ کے ایس ای آ ل شیئرز انڈیکس265.39پوائنٹس کی کمی سے 43423.67پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس773.25پوائنٹس کے خسارے سے 111281.23پوائنٹس رہ گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 64ارب83کروڑ41لقاکھ75ہزار569 روپے کم ہوکر93کھرب37ارب 44کروڑ88لاکھ97ہزار204روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں منگل کو16ارب59کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 39کروڑ65لاکھ98ہزار408 حصص کے سودے ہوئے جبکہ 16ارب 28کروڑروپے سے زائد مالیت کے 47کروڑ28لاکھ62ہزار شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ3کروڑ97لاکھ،پاک ریفائنری 3کروڑ40لاکھ،پی ٹی سی ایل 2کروڑ48لاکھ،سینرجیکو پی کے 2کروڑ31لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ25لاکھ ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان مائز پروڈیکٹس اورسازگار انجینئرنگ ورکس کے شیئرز کے داموں میں تیزی رہی جنکے بھاؤ252.16روپے اور26.45روپے بڑھ کر بالترتیب8888.88روپے اور379.18روپے پر جا پہنچے جبکہ نمایاں کمی یون ی لیو پاکستان فوڈز اورنیسلے پاکستان کے شیئرز کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں 700روپے اور192.50روپے گھٹ کر بالترتیب21100روپے اور7677.50روپے رہ گئیں ۔
Load/Hide Comments



