وفاقی کابینہ:اسحاق ڈار خزانہ،خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے ایوان صدر سے حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کرد ی گئی ہے،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے غورو غوض شروع کر دیا ہے،تین مراحل میں کابینہ تشکیل دی جائے گی پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا جائے گااور اس کے علاوہ سردار یوسف کو مذہبی امور،مصدق ملک پیٹرولیمطارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمن کو سونپے جانے کا امکان ہے،چودھری عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی،عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ،حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے، تین مراحل میں 46 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملنے کی صورت میں نجی بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا امکان ہے۔