اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کیلئے ایک اور امتحان، انٹرا پارٹی پر سوالات اٹھنے لگے، اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک اانصاف کے انٹرا پارٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے،ساڑھے اٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940) ممبران نے ووٹ ڈالا،ساڑھے اٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940) ممبران نے ووٹ ڈالا،اکبر ایس بابر نے کہا اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں؟کل 5 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تازہ ترین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔