اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا اور اب انشاء اللہ معیشت کو استحکام دیں گے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں، انشاء اللہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، نوجوانوان کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور انشاء اللہ عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔ الحمداللہ، ملک میں ایک بار پھر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال جس بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، ان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔ن لیگ کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نوجوان کو لیپ ٹاپ، آئی ٹی میں ترقی، روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے۔پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Load/Hide Comments



