اسلام آباد(آن لائن)حکمران اتحاد کے امیدوار شہباز شریف کو مخالف امیدوار پر واضح برتری حاصل ہوگئی،مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی مسلم لیگ ق استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کے مجموعی اراکین کی تعداد 208 ہے،ن لیگ کے 108،پیپلز پارٹی کے 68 ووٹ ہیں،ایم کیو ایم کے 22,مسلم لیگ ق کے 5،استحکام پاکستان پارٹی کے4 اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک ووٹ ہے۔وزیر اعظم کا انتخاب جیتنے کیلئے شہباز شریف کو 169 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کے حمایتی ووٹرز کی تعداد 89 ہے،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ووٹ کی صورت میں یہ تعداد 90 ہوجائے گی،مسلم لیگ ض،نیشنل پارٹی،بی این پی مینگل کا ایک ایک ووٹ ہے،ان جماعتوں نے ابھی کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا،جے یو آئی ف کے آٹھ اراکین نے ابھی تک کسی کی حمایت کا مخالفت کا اعلان نہیں کیا23مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، ایک عام نشست کے نتائج زیر التواء ہیں جبکہ ایک نشست پر الیکشن نہیں ہوا،اب تک311کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری ہوچکے ہیں،قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے۔
Load/Hide Comments



