اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ شیڈو ل جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج اتوارکو قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا،قومی اسمبلی میں 3 مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کے سوا کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔رائے دہی سے قبل اسپیکر امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائیں گے،ایک ہی امیدوار ہونے کی صورت میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعظم منتخب ہوجائے گا۔دو امیدوار ہونے کے صورت میں رائے دہی کرائی جائے گی۔اگر کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کر سکا تو دوبارہ رائے شماری ہو گی۔رائے دہی سے قبل پانچ منٹ تک ایوان میں گھنٹیاں بجائی جائیں گی،گھنٹیاں بجانے کے بعد قومی اسمبلی ایوان کے دروازے مقفل کر دیے جائیں گے۔رائے شماری کے عمل کے بعد سیکریٹری تقسیم فہرست جمع کروائے گا، ووٹنگ کے اختتام پر سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا۔نمبر گیم پورا ہونے کے باعث شہباز شریف ممکنہ طور پر مقابلہ جیت کر دوسری بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
Load/Hide Comments



