اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اگلی باری پھر زرداری کا نعرہ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو نے بھی حلف اٹھا لیا،آصفہ بھٹو بھی والد اور بھائی کے حلف اٹھانے کے موقع پر قومی اسمبلی میں موجود تھیں،اس موقع پر آصفہ بھٹو نے اگلی باری پھر زرداری کے زور دار نعرے لگوائے،جیالوں نے آصفہ بھٹو کے نعرے کا بھر پور ساتھ دیا،آصفہ بھٹو کے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے خوب سراہا گیا.
Load/Hide Comments



