اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول تبدیل کر دیاجو آج جمعہ کو ہوگا،، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم مارچ کو جمع ہونا تھے اور 2 مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہونا تھا،اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات نامزدگی آج جمعہ کو دن 12بجے سے پہلے جمع کرائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی آج جمعہ کو ہی ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے غلام مصطفیٰ شاہ کو نامزد کیا ہے.
Load/Hide Comments



