قومی اسمبلی میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات، خیریت دریافت کی

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اراکین کی حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔قومی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور آصف بھٹو نے بطور مہمان شرکت کی، مہمانوں کی گیلری میں دونوں رہنماوں میں ملاقات ہوئی جس دوران مریم نواز نے آصفہ کو گلے لگایا اور خیریت دریافت کی جبکہ دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔