اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کسی قسم کی کوتاہی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایک معاہدہ پی ٹی آئی کی حکومت سائن کر گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کمسلم لیگ ن نے اس وقت اس معاہدے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔آئی ایم ایف سے اب جو معاہدہ ہو گا وہ نیا معاہدہ ہو گا۔وزیر خارجہ جو بھی ہو سیاست دان ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس صلاحیت موجود ہے کہ اکانامی کو چلا سکیں۔ایم کیو ایم سے جو آج بات چیت ہوئی اچھے کی امید ہے۔ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔سب سے بڑا چیلنج اکانومی ہے۔
Load/Hide Comments



