اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور اتحادیوں کے پاس ایوان میں واضح اکثریت موجود ہے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب با آسانی جیت جائیں گے۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی بہت زیادہ شور شرابہ نہیں کیا،اتنا شور شرابہ تو بنتا ہے وہ کافی عرصے سے خاموش بیٹھے تھے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں،جمہوریت کی کامیابی کے لئے اپوزیشن کا ہمیشہ کردار ادا رہا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments



