خیبرپختونخوا اسمبلی میں 116 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور(آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 116 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی بعد ازاں اسپیکر نے صوبائی اسمبلی ارکان سے عہدے کا حلف لیااور تمام ارکان کو مبارکباد بھی دی اجلاس کے دوران 111 نو منتخب جبکہ 5 مخصوص نشستوں پر اراکینِ خیبر پختون خوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیاحلف لینے والے ارکان میں سنی اتحاد کونسل کے 87، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9، (ن) لیگ کے 8، پیپلز پارٹی کے 5، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے 2 اور نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ازاد رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما ثوبیہ شاہد نے ایوان میں گھڑی ہاتھ میں اٹھا کر لہرا دی جس پر پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں تقریب حلف برداری کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی واضح رہے کہ کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوا جبکہ دوسری جانب اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔