مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے،امیر مقام

پشاور(آن لائن)مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔صدر ن لیگ خیبر پختون خوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختون خوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔