صدارتی الیکشن کا شیڈول تیار،9 مارچ کی تاریخ تجویز

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا جس کے مطابق 9 مارچ کی تاریخ تجویز کی گئی ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کا شیڈول جلد کر دیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت عام انتخابات کے بعد 30 روز میں صدارتی انتخابات کروانے لازم ہیں،قومی اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا،شیڈول جاری کرنے سے پہلے الیکٹرول کالج ہونلازمی ہے۔