اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری کا دورہ،وفاقی وزیر نے پریس گیلری میں موجود صحافیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، صحافیوں نے پریس گیلری کادورہ کرنے پر وفاقی وزیر کاشکریہ ادا کیا اور نگران حکومت میں بحثیت وفاقی وزیر اطلاعات کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت نے آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کیں صحافی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کا اہم ستون ہیں صحافی معاشرے کے لئے ایک آئینہ ہیں، وہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے اس موقع پر صحافیوں نے پریس گیلری کا دورہ کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا شکریہ ادا کیا صحافیوں نے مرتضیٰ سولنگی کا بحیثیت وفاقی وزیر اطلاعات نگران دور حکومت میں کردار کو بھی سراہا۔
Load/Hide Comments



