اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کا آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر معاہدے کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ،نو منتخب حکومت اپنے گزشتہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی واپسی کی مد میں چھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کے معاہدے کیلئے رابطہ کرے گا نو منتخب حکومت اپنے گزشتہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی واپسی کی مد میں چھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گابیل آؤٹ پیکج مارچ میں ختم ہوگا اورنئے پروگرام پر بات بھی مارچ میں شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان حکام ابھی بھی توانائی سیکٹر اصلاحات پر بات چیت کررہے ہیں آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کیلئے نئے پروگرام پر ابتدائی آمادگی کااظہار کیا ہے آئی ایم ایف ترجمان نے گزشتہ پی ٹی آئی کے تحفظات کے باوجود پاکستان کیلئے فنڈز کی دستیابی پر مثبت جواب دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو نئے پیکج کیلئے بجٹ پر نظر ثانی، سود کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈیز کا خاتمہ بھی کرنا ہوگا۔صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو اعانت ختم کرکے بین الااقوامی ریٹس پر گیس دینا پڑیگی۔
Load/Hide Comments



