ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30 فیصد اضافی محصولات اکٹھے کر لئے

(آن لائن) ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30 فیصد اضافی محصولات اکٹھے کر لئے ہیں۔جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی، اسی دوران انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔