اسلام آباد (آن لائن) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے نواز شریف پر لیگی قیادت پر الزام عائد کیا ہے کہ قمر باجوہ کو خوش کرنے کیلئے سیاسی سرمایہ ختم کر دیا۔ اپنی جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آپ نے قمر باجوہ کو خوش کرنے، توسیع دینے کیلئے اپنا 30،40 سال کا سیاسی سرمایہ ختم کر دیا، آپ لاہور سے فارغ ہو گئے، میں پیشن گوئی کر رہا تھا کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی اور لولی لنگڑی حکومت بنی تو یہ تباہی ہو گی اور 6 ماہ سے زائد نہیں چل سکے گی۔ 6 ماہ بعد ٹرمپ الیکشن جیتے گا اور پھر ایک فون کال آئے گی اور سب ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بدلے ہوئے پاکستان میں ایک مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہے،پہلے پاکستان پھر پارٹی شخصیت آتی ہے مسئلہ ملک اور عوام کا ہے۔یہ پاکستان 2017اور2018والا نہیں بدلہ ہوا پاکستان ہے۔5سے6سال میں سسٹم اور عوام میں تبدیلی آگئی ہے۔عوام اور سسٹم کی سوچ میں بنیادی تبدیلی آگئی ہے۔سسٹم میں وفاق اور تمام اداروں کو شامل کر کے کہہ رہا ہوں۔روایتی سیاستدان کرسی کے لئے لڑتے ہیں جیسے پرچون کی دوکان پر کھڑے ہوں ۔نواز شریف کو اس وقرت اسٹیٹس مین کا کردار ادا کرنا چاہئے۔نواز شریف کو چاہئے وزارت عظمی انہیں دے دیں۔مشکل فیصلے کرنے والے نواز شریف آج نظر نہیں آرہے۔کزشتہ سالوں میں جو کچھ کیا گیا اس کا نقصان ن لیگ کو خود بھی ہوا۔میاں صاحب کو ایوان صدر میں ہونا چاہئے ۔
Load/Hide Comments



