حکومت کے سوال پر قمر زمان کائرہ غصہ میں آگئے

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت سازی سے متعلق سوا ل کرنے پر صحافی غصہ ہوگئے اور کہا کہ میڈیا کو بہت جلدی ہے ابھی 29 فروری بہت دور ہے۔منگل کے روز صحافی نے قمر زمان کائرہ سے سوال پوچھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی سے متعلق کس چیز پر ڈیڈ لاک ہے؟ اس پر قمر زمان کائرہ غصہ میں آگئے اور کہا کہ میڈیا کو ہرچیز میں جلدی ہوتی ہے ابھی تو 29 فروری میں بہت دن پڑے ہیں، ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین اکٹھے بیٹھ گئے ہیں،لمبا چوڑا ڈیڈلاک نہیں ہے، چھوٹے موٹے چیزیں ہوتے ہیں جو دور ہو جائیں گے، ہم پر امید ہیں کہ جلدمعاملات طے پا جائیں گے۔