بھٹو پھانسی کیس:امید ہے چیف جسٹس تاریخی فیصلہ دیں گے،شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ رات کے اندھیر میں ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،امید ہے کہ عدالت ہمیں انصاف فراہم کرے گی اور تاریخی فیصلہ دیا جائیگا۔سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کوعدالتی فیصلے کے تحت پھانسی دینے کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت سے قبل سپریم کورٹ کیباہر میڈیا سے گفتگومیں پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ انصاف کا نظام ہمارے لیے کچھ اور دوسروں کے لیے کچھ اور، امید ہے ذوالفقار بھٹو کیس میں عدالت ہمیں انصاف دے گی۔انہوں نے کیا کہ ہم سالوں سے اس پٹیشن کا انتظار کررہے تھے،ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر سماعت نے امید دی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں عدالتی قتل ہوا، امید ہے کہ موجودہ چیف جسٹس تاریخی فیصلہ دیں گے۔