مسلم لیگ ن کو واضح کیا ہے کہ بلیک میل والا کام نہیں ہو گا،شریں رحمان

اسلام آباد(آن لائن)سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیریں رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مزاکرات کئے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کو واضح کیا ہے کہ بلیک میل والا کام نہیں ہو گا۔پی پی مسلم لیگ ن کو حکومت سازی کے لئے مکمل سپورٹ کرے گی۔سپورٹ کی بنیاد پر حکومت کو تنگ کرنے والا سلسلہ نہیں چلے گا۔