امیدواروں کی حتمی فہرست کیساتھ ہی صدر کواجلاس بلانے کی درخواست کرینگے،مرتضی سولنگی

اسلام آبا د(آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے،الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے،ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے، آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی،صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔