راولپنڈی (آن لائن)مری میں شدید دھند،سلائیڈنگ کا خطرہ، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔سی ٹی او تیمور خان کے مطابق مری میں شدید دھند کے باعث گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ تیز بارش اور دھند کیصورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں، دوران بارش لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔ سی ٹی او نے کہا دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں، دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلطاوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ ہونے کیصورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔
Load/Hide Comments



