لیاقت چٹھہ نے کل بہت بڑا الزام لگایا، راجہ ریاض احمد

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ئسابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت چٹھہ نے کل بہت بڑا الزام لگایا، 20 سال تک لیاقت چٹھہ کی سروس فیصل آباد میں تھی، لیاقت چٹھہ فیصل آباد کے کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے، ریٹائرمنٹ کے وقت پہ آ کے لیاقت چٹھہ نے الزام لگایا،پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں پیسہ اور الزامات شروع کر دیتے ہیں، پنڈی کے کمشنر کو 25 کروڑ میں اوورسیز پاکستانیوں نے خریدا، لیاقت چٹھہ نے نیو یارک میں 4 بیڈ روم کے فلیٹ لے کر سنگین الزامات لگائے، ریٹائرمنٹ کے وقت پہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر 25 کروڑ میں الزام لگایا، نگران وزیر داخلہ لیاقت چٹھہ کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالیں، ہم اسکی سختی سے تردید کرتے ہیں اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، ایک فیصل آباد کا اوورسیز بھی شامل ہے جس کے کہنے پہ سارا ڈرامہ کیا گیا، انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابات کا نتیجہ ہم قبول کرتے ہیں، کل 9 مئی ٹو دوہرانے کی کوشش کی جس میں یہ ناکام ہوئے، انہوں نیکہاکہ علی امین گنڈا پور عمران خان کا 9 مئی کا فرنٹ مین تھا، اگر علی امین گنڈا پور وزیر اعلی کے پی کے بنا تو یہ لشکر لیکر وفاق پر چڑھائی کرے گا، عمران خان اور علی امین گنڈا پور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، راجہ ریاض نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں سے التجا ہے پاکستان کیلئے مل کر آگے بڑھیں، غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ دلوائی، پی ٹی آئی کی عادت ہے کہ جہاں ہار جائیں وہاں بیوروکریسی کو خرید کر سازشیں کرواتے ہیں،ڈی آر او اور دیگر عملہ لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تردید کر رہے ہیں،مولانا صاحب نے میرے کمرے میں آکر کہا تھا آپ بہادر لوگ ہیں, عدم اعتماد کے وقت مولانا صاحب نے ہمیں کہا کہ ہمیں بہت سی سپورٹ حاصل ہے،ہم نے اپنے مخالفین کو مبارکباد دی ہے، ہمارا دل بڑا اور تجربہ وسیع ہے، معاشی اور سیاسی استحکام اس وقت ملک کی ضرورت ہے، نواز شریف نے واضح کہا تھا کہ مجھے سادہ اکثریت ملی تو میں وزیر اعظم بنوں گا, رانا ثنا اللہ کی پرفارمنس بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہم پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں, شہباز شریف پر بہت بھاری ذمہ داری ہے.