بیورو کریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گئے، مریم نواز شریف

لاہور(آن لائن)نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گئے، بیورو کریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کو قانون کے مطابق نمٹیں گے بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے.