کے پی میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا، شہباز شریف

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے یہ کارروائی ہمارے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔