اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ مضبوط ترین پارلیمنٹ ہوگی،پیپلز پارٹی واضح کر چکی ہے کہ وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار نہیں لائیں گے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس کے ساتھ ملیں گے وہ حکومت بنائے گا،ہم نون لیگ کی مدد کرنے جا رہے ہیں کیا فائدہ ان پر الزام تراشیاں کرنے کا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے آفر کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت ہے اسی لیے وہی حکومت بنائیں۔پی ٹی آئی والے پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتے، بانی پی ٹی آئی ضدی آدمی ہیں ان کی یہی ناکامی ہے۔جبکہ سید خوشید شاہ نے آرمی چیف کو ممکنہ توسیع دینے کی مخالفت کر دی۔ قبل ازیں ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نیکا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہواتو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ آرمی چیف کو توسیع لینی بھی نہیں چاہئے، سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بننا چاہئے، پاکستان کو بچانا ہے تو سینیارٹی کے مطابق آگے چلیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ (ن)لیگ کے حوالے سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید آرمی چیف کو توسیع دی جائیگی اس کے جواب میں رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔پاکستانی معیشت اور وزیر خزانہ کے نام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سحق ڈار نے معیشت کو نقصان پہنچایا، مسلم لیگ (ن)سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے۔ان سے پوچھا گیا کہ کہ کیا اسحق ڈار معیشت کو بچا سکیں گی اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے، جب معیشت کے حوالے سے بیٹھیں گے، تو بات کریں گے کہ وزیر خزانہ کس کو بننا چاہئے، اس دوران بات کریں گے کہ معیشت کو کون ٹھیک کر سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



