پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی

اسلام آبا د(آن لائن)پی ٹی آئی اے اور ایف آئی اے نے سکھر، لاہور اور فیصل آباد میں مشترکہ طور پر غیر لائسنس یافتہ آئی ایس پیز اور سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں ملوث فرنچائزز پر متعدد چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران سکھر میں 56 مشتبہ سمیں اور قصور میں 26 فعال سمیں قبضے میں لے لی گئیں،ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں،چیچہ وطنی میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر سیٹ اپ پر بھی دو چھاپے مارے گئے،چھاپوں کے دوران چیچہ وطنی کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں سامان برآمد کیا گیا، میں 12 آپٹیکل لائن ٹرمینل (او ایل ٹی)، 04 ڈش انٹینا، 01 یو پی ایس 2 بیٹریاں، 350 میٹر او ایف سی کیبل، 01 آپٹیکل نیٹ ورک ٹرمینل، 01 او ایل ٹی چارجر اور ایک بلنگ بک شامل ہیں،مزید برآں، غیر قانونی ٹاور جس پر متعدد ڈش اینٹینا نصب تھے ایف آئی اے کی ٹیم نے گرا دیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں،یہ چھاپے سموں کے غیر قانونی اجراء اور غیر قانونی آئی ایس پیز کے خاتمے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔