ہمارا احتجا ج دھاندلی کے خلاف ہے اور عوام کا حق واپس لینے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی، رہنماوں کا دھرنے سے خطاب
جامشورو(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین راشدی نے کہا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کرایاگیا لہٰذا ہم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پرامید ہوں کہ مستقبل میں اس ملک کے لیے اچھا فیصلہ ہو گا۔ ہمارا احتجا ج دھاندلی کے خلاف ہے اور عوام کا حق واپس لینے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ جامشورو میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوے ا نہوں نے کہا ہمارا اجتماع الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہے اور عوام کا حق واپس لینے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کرایاگیا لہٰذا ہم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پرامید ہوں کہ مستقبل میں اس ملک کے لیے اچھا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج کا اجتماع الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہے لیکن اجتماع کا مقصد یہ نہیں کہ ایک دن میں اہداف حاصل کرلیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میرا بھائی لندن سے گھوڑے پر آگیا لیکن گھوڑا لنگڑا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور عوام کا حق واپس لینے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ کونسی فیکٹری ہے جہاں ایسے نتائج بنائے گئے، ہمیں 5 صوبائی نشستوں سے محروم کیا گیا اور مجھے سیٹ دے کر چپ کرانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج پر
یقین رکھتے ہیں لیکن کسی کو عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سیٹ چھوڑدی کیونکہ مجھے اللہ کو جواب دینا ہے، پی ٹی آئی جیت گئی تھی، جو جیت گیا اسے جیتنے دو۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ 8 سے 10 لاکھ ووٹ لینے والی پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آصف زرداری نے کون سا کارنامہ انجام دیا جو اسے چوتھی مرتبہ سندھ دیا گیا، الیکشن میں دھاندلی تھی یا دھاندلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ کو حقوق نہیں ملیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، ہم مزاحمت کریں گے، یہ جعلی مینڈیٹ ہے، قبول نہیں کرتے۔ لیاقت جتوئی نے مزید کہا کہ زرداری صاحب عیاشیاں ہوگئیں، عیاشیاں ختم ہوگئیں، کاٹو کتنی ایف آئی آر کاٹو گے، کوئی فرق نہیں پڑے گا، میں خوش ہوں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments



