اسلام آباد(آن لائن)حکومت سازی کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری آج صبح کوئٹہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی تشکیل کے لیے کوئٹہ میں اہم ملاقاتیں کرینگے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر مشاورت کی جارہی ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی اپنا وزیر اعلیٰ لانا چاہتی ہے، سابق صدر آصف زرداری بلوچستان میں حکومت سازی کے مشن کو کوئٹہ میں اہم ملاقاتوں کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے بلوچستان میں متعدد آزاد اراکین بھی رابطے میں ہیں۔ صدر زرداری کوئٹہ میں اپنی بیٹھک کے دوران پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
Load/Hide Comments



