اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی مکمل الرٹ رہے گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔پر تشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔شہریوں سے گذارش ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔کسی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت منظم طریقہ سے قابو کرنے کیلئے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔کسی قسم کے غیرقانونی عمل کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔اس سلسلے میں شہریوں سے گذارش ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔پرتشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تمام تر اقدامات شہریوں کی سہولت ان کے جان و مال کے تحفظ اور شہر کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔#/s#
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments



